چمن(نورزمان اچکزئی) دھرنا قیادت کی گرفتاری کے خلاف کئی روز سے جاری پرتشدد احتجاج پر دھرنا کمیٹی نے قابو پاکر مظاہرین کو شہر میں داخلے سے روک دیا ہے، جبکہ گرفتار دھرنا قائدین صادق اچکزئی، غوث اللہ سمیت دیگر کے بی ایم سی ہسپتال میں چیک اپ کے دوران تشدد کی تصدیق ہوئی ہے۔پولیس اور لیویز دستوں کا فلیگ مارچ، دکانیں کھلنا شروع ہو گئیں،دھرناکمیٹی، علماء کرام اورعمائدین شہر کی کوششوں سے مظاہرین کو شہر سے نکال کر دھرنا کےمقام پرمنتقل کردیا گیا،آئی جی ایف سی نارتھ کا دورہ چمن،عمائدین شہر سے ملاقات اور اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت،سیکٹر کمانڈر نے بریفنگ دی، اتوار کو آئی جی ایف سی نارتھ نے چمن کا دورہ کیا اور مسائل کے حل کےسلسلے میں عمائدین سے ملاقات کی ۔ شہر میں اتوار کو کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔ ایس پی شاہد جمیل کاکڑ نے پولیس اور لیویز دستوں کے ہمراہ فلیگ مارچ کیا شہر میں اتوار کو کئی علاقوں میں دکانیں کھلنا شروع ہو گئی ہیں تاہم کشیدگی اور غیریقینی صورتحال برقرار ہے ۔