کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارت کے ہاتھوں غیر متوقع شکست کے بعد جہاں کروڑوں پاکستانی ٹیم کی خراب کارکردگی پر مایوس ہیں وہیں پاکستان ٹیم کے سب سے کم عمر کھلاڑی نسیم شاہ شکست پر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور زار وقطار روپڑے۔21 سالہ نسیم شاہ نے 4 گیندوں پر 10 رنز اسکور کیے جبکہ انہوں نے چار اوورز میں 21 رنز دے کر 3 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ بعد میں انہوں نے بیٹنگ سے ٹیم کو جیت دلوانے کی سر توڑ کوشش کی تاہم ناکامی پر آبدیدہ ہوگئے، جنہیں ناصرف ساتھی کرکٹر شاہین آفریدی نے دلاسہ دیا بلکہ بھارتی کرکٹرز بھی نسیم شاہ سے ملتے ہوئے ان کا کاندھا تھپتھپاتے رہے۔ روہت شرما نے بھی انہیں دلاسا دیا۔ سوشل میڈیا صارفین سمیت پاکستان کے متعدد اداکاروں نے بھی نسیم شاہ کی کارکردگی کی تعریف کی، کچھ نے تو یہ بھی کہا کہ ہمارے لیے پاکستانی ٹیم صرف نسیم شاہ ہی ہے ۔