• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم نے کراچی کیلئے 5 سالہ ترقیاتی منصوبہ پیش کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وفاقی حکومت کو بجٹ تجاویز میں کراچی کے لیے 5سالہ ’’ سماجی و معاشی ترقیاتی منصوبہ‘‘ پیش کردیا۔خالد مقبول صدیقی نے متحدہ وفد کے ساتھ پیر کو نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی‘وفد نے بجٹ 2024-25ءکے لئے وزیراعظم کی جانب سے منظور شدہ تجاویز سے نائب وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔ ایم کیو ایم کی جانب سے پیش کردہ بجٹ تجاویز میں کراچی کے لیے 5سالہ سماجی و معاشی ترقیاتی منصوبے سمیت خصوصاً کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، نواب شاہ اور سکھر کی ترقی کے لئے وفاق سے براہ راست 38 نئے ترقیاتی منصوبوں کی تجاویز بھی پیش کی گئیں۔ وفد نے نائب وزیرِ اعظم کوبتایا کہ کامیاب جوان یوتھ پروگرام کے ذریعے کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کے شہری علاقوں کے نوجوانوں کو آسان شرائط پر بلاسود قرضوں کی فراہمی منظور شدہ تجاویز کا حصہ ہے، مزید یہ کہ اس مالی سال میں’’کے فور‘‘ منصوبے کے لیے مکمل فنڈز فراہم کر کے ایس آئی ایف آئی سی کی نگرانی میں پایہ تکمیل تک پہنچانا اور گریٹر کراچی سیوریج پلان ’’ایس۔تھری‘‘کی بھی اسی سال تکمیل یقینی بنانے کی تجویز بجٹ تجاویز میں شامل ہے۔
اہم خبریں سے مزید