• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر بلدیات کا کراچی کیلئے سندھ سالڈ ویسٹ کے پلان پر عدم اعتماد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے عید الاضحٰی پر کراچی کے لئےسندھ سالڈ ویسٹ کے پلان پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں جانوروں کی آلائشوں کو اٹھانے اور انہیں ٹھکانے لگانے کے لئے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اپنی تیاریوں کو ازسر نو دیکھے اور 24 گھنٹوں میں نیا پلان پیش کرے، وہ تمام اضلاع جہاں ابھی تک سولڈ ویسٹ نے کام کا آغاز نہیں کیا ہے وہاں متعلقہ کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور منتخب نمائندوں سے مل کر پلانز کو حتمی شکل دے، عیدالاضحٰی کے تین روز کے اندر آلائشوں کے ساتھ ساتھ روزانہ کے کچرے کو اٹھانے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز سندھ سیکرٹریٹ کمیٹی روم میں اعلٰی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،صوبائی وزیر نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحٰی کے دوران زمینی حقائق کو دیکھ کر پلان مرتب کیا جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید