پشاور ( وقائع نگار)قائمقام میئر پشاور اخونزادہ زاہداللہ شاہ نےدلہ زاک روڈ اورکزئی پلازہ میں جلنے وا لی دکانوں کا دورہ کیا اور متاثرہ دکانداروں کو ہرممکن تعاون کا یقین دلایا تفصیلات کے مطابق د لہ زاک روڈ اورکزئی پلازہ میں دو دکانوں میں آگ لگی جس میں تقریبا لاکھوں روپے کا نقصان ہوا جس پر اہلیان علاقہ اور دکاندار مشتعل ہوگئے اور واپڈا کے خلاف احتجاج کیا جس پر قائمقام میئر پشاوراخونزادہ زاہد اللہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے موقع پر پہنچے اور اہلیا ن علاقہ اور دکانداروں سے بات چیت کی اس موقع پر لوگوں نے انہیں بتایاکہ گزشتہ کئی دنوں سے یہ ٹرانسفارمر خراب تھا اور سکی بار بار شکایت بھی کی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔