پشاور( کرائم رپورٹر) رہزنی میں ملوث رہزن کو پولیس مقابلہ میں مار دیا گیا،سوڑیزئی میں ایک شخص کو قتل کردیا گیا ۔بچے سے زیادتی کی گئی۔ حساس ادارے کے ملازم سے لاکھوں چھین لئے گئے ۔ ایس ایچ او تھانہ گلبہار نعمان خان کے مطابق گزشتہ شب انہوں نے لکی ڈھیری روڈ پر ناکہ بندی کے دوران موٹرسائیکل سوار دو افراد کو رکنے کا اشارہ دیا انہو ں نے رکنے کی بجائے پولیس پر فائرنگ کردی پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی فرار ہو گیا پولیس کے مطابق مارا جانے والا شخص رہزن ہے جس کی شناخت اسد خان کے نام سے ہوئی ہے ۔ پولیس کا کہناہے کہ اس کے دوسرے ساتھی کی تلاش جارہی ہے ۔ ادھر جہان اللہ نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز اس کابھانجا شکیل انقلاب روڈ پر یعقوب نے اپنے بیٹے شہزاد کی مدد سے اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔جبکہ تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود گل آباد میں 13سالہ عمر کوزیادتی کانشانہ بنا دیا گیا ۔تھانہ خزانہ کی حدود ناساپا بالا میں موٹرسائیکل سوار رہزنوں نے د ن دیہاڑے حساس ادارے کے ملازم سے دو تولے سونا ،ہزاروں روپے کی نقدی ،موبائل اور ہزاروں روپے مالیت کاسامان چھین لیا ۔