• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گدھوں کی تعداد میں ہر سال ایک لاکھ کا اضافہ، 59 لاکھ ہوگئی

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں ہر سال ایک لاکھ کا اضافہ ہونے لگا ہے۔ 2021-22 میں پاکستان میں 57 لاکھ گدھے تھے۔ 2022-23 میں 58 لاکھ ہوگئے اور یہ سلسلہ رکا نہیں۔ 

گدھے 2023-24 میں 59 لاکھ ہوگئے ہیں جبکہ خچروں کی تعداد میں اضافہ ناپید ہوگیا ہے۔ 2021-22 میں بھی 2 لاکھ خچر تھے جو 2023-24 میں بغیر کمی بیشی کے 2 لاکھ خچر ہیں۔ 

یہ تعداد وزارت قومی غذائی تحفظ کے ذرائع سے حاصل کی گئی اس طرح پاکستان میں گھوڑوں کی تعداد 4 لاکھ بتائی گئی ہے اونٹوں کی تعداد 2022-23 میں 11 لاکھ اور 2023-24 میں 12 لاکھ تک جا پہنچی۔ 

پاکستان میں مویشیوں کی تعداد 2021-22 میں پانچ کروڑ 37 لاکھ اور 2022-23 میں پانچ کروڑ 55 لاکھ، 2023-24 میں پانچ کروڑ ہوگئی ہے ان میں بھینسوں کی تعداد 4 کروڑ 50 لاکھ تھی۔

2023-24 میں 4 کروڑ 83 لاکھ تک چلی گئی بھیڑوں کی تعداد 2022-23 میں 3 کروڑ23 لاکھ اور 2023-24 میں بڑھ کر 3 کروڑ 27 لاکھ ہوگئی ہے۔

بکریوں کی تعداد 2022-23میں 8 کروڑ 47 لاکھ اور 2023-24 میں بڑھ کر 8 کروڑ 70 لاکھ ہوگئی ہے۔ اونٹوں کی تعداد 2022-23 میں 11لاکھ اور 2023-24میں 12 لاکھ تک جا پہنچی ہے۔

اہم خبریں سے مزید