• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، مختلف واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد قتل، 8 زخمی، تہکال فائرنگ مقتولین 4 ہوگئے

پشاور( کرائم رپورٹر)پشاور میں خاتون سمیت تین افراد کو قتل کردیا گیا آٹھ کوزخمی کردیا گیا ٗ تہکال فائرنگ کے مقتولین کی تعداد چار ہو گئی ۔مسماۃ ( م) بی بی زوجہ دوست محمد سکنہ ماشو خیل نے زخمی حالت میں پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز صبح چھ بجے اس کے شوہر کی اپنے والد گل محمد ولد سید احمد کے ساتھ تکرار ہو گئی ا س دوران گل محمد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اس کاشوہر دوست محمد متعدد گولیاں لگنے سے جاں بحق جبکہ وہ اپنی چارسالہ بیٹی زہرہ سمیت زخمی ہو گئی اس دوران اس کے بیٹے سدیس ولد دوست محمد نے فائرنگ کرکے اپنے دادا گل محمد کو زخمی کردیا مجروحین کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچادیا گیا ہے ادھر تھانہ انقلاب کی حدود سوڑیزئی موڑ میں 50سالہ خاتون زہرہ بی بی زوجہ نوررحمان سکنہ ہنگو حال سوڑیزئی موڑ کو گھر کے اندر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا پولیس کے مطابق مقتولہ نور رحمان کی پہلی بیوی تھی اوراس کے بعد اس نے دوسری شادی کرلی نوررحمان کبھی پہلی اور کبھی دوسری بیوی کے ساتھ رہتا تھا جبکہ جاوید ولد طور گل نے پولیس کو بتایا کہ سابقہ دشمنی کی بناء پر حمزہ اور زوہیب پسران زبیر گل ساکنان اچینی پایان نے اس کے بیٹے کوفائرنگ کرکے قتل کردیا ہے ۔گیارہ جون کی شام کو تھانہ تہکال کی حدود قافلہ روڈ پر ظہور حسین نے اپنی سابقہ بیوی کے میکے میں گھس کر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں اس کی سابقہ بیوی کی دو بھابیاں زینت زوجہ مسلم خان ،نعیمہ زوجہ سہیل خان ،بھائی سہیل خان موقع پر جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ جبکہ اس کا بھتیجا حسنین ولد مسلم خان اور ہنی گل سمیت تین افراد زخمی ہو گئے تھے جن میں بعدازاں حسنین بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔پولیس کے مطابق ملزم ظہور نے دو شادیاں کر رکھی تھی اور بعدمیں دونوں کو طلاق دی تھی ٗپولیس کے مطابق ملزم آئس کا نشہ کرتا ہے پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردئیے ۔افتخار ولد لعل نے داؤدزئی پولیس کو بتایا کہ و ہ کھیتوں میں کام میں مصروف تھا کہ اس دوران سعد اللہ ٗتاز ہ خان ٗ عصمت اللہ ٗراحت اللہ اور ریاض نے ان پر فائرنگ کردی فائرنگ کی آواز سن کر گھر کی خواتین اور دیگر افراد باہر آئے توان پر بھی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ بختیار ٗوصال ٗشہر یار اور چار خواتین سمیت زخمی ہو گیا وجہ عداوت جائیداد کاتنازعہ بتایا جارہاہے مجروحین کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا گیا ۔
پشاور سے مزید