کراچی(پ ر) علامہ صادق عباس عابدی نے اجتماع سے خطاب میں کہا ہے کہ حضرت مسلم بن عقیل ؑ کا کردار تاریخ اسلام کا روشن با ب ہے،جب اسلام سخت آزمائش میں مبتلا اور دین کے دشمن اسلام اور پیغمبر اسلام کی تعلیمات کے برخلاف کوششوں میں مصروف تھے آپ نے علم جہاد بلند کیا اور اپنی جان قربان کر کے اسلام کو حیات عطاء کی ،امام حسین ؑ نے اہل کوفہ کی دینی تربیت،تبلیغ اور وہاں کے حالات کی درستی کیلئے حضرت مسلم بن عقیل کو اپنا سفیر بنا کر بھیجا تھا ۔