• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI کا محمود اچکزئی کو سیاسی قیادت سے مذاکرات کیلئے مکمل اختیارات دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف نے محمودخان اچکزئی کو سیاسی قیادت سے مذاکرات کیلئے مکمل اختیارات دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، سیاسی قیادت سے روابط سے قبل شرائط و طریقہ کار پر مشاورت ہو گی، قیادت مذاکراتی عمل میں شامل ہو گی، ذرائع کے مطابق سیاسی قیادت سے روابط سے قبل مذاکرات کی شرائط اور طریقہ کار پر مشاورت ہو گی، پی ٹی آئی کے حتمی فیصلے کے بعد محمود خان اچکزئی مذاکرات کیلئے روابط آگے بڑھائینگے، پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کی جانب سے پارٹی کو تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے مذاکرات کا مشورہ دیا گیا ہے اس سلسلے میں محمود خان اچکزئی کو سیاسی قیادت سے مذاکرات کیلئے مکمل اختیار دیا جائیگا، ذرائع کے مطابق سیاسی رہنماؤں اور کارکنان کی رہائی کیساتھ انتخابی عمل کی شفافیت ، عدلیہ ، پارلیمان اور ریاستی اداروں کی آئینی حدود مذاکرات کے نکات میں شامل ہونگے پی ٹی آئی کی سیاسی قیادت بھی مذاکراتی عمل میں شامل ہو گی۔
اہم خبریں سے مزید