• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مناسک حج آج شروع ہوگا، وقوف عرفہ ہفتے کو ادا کیا جائے گا

مکہ مکرمہ (شاہدنعیم) مناسک حج کی ادائیگی کا عمل آج سے شروع ہوگا دنیا بھر سے آئے ہوئے عازمین حج بیت اللہ کا طواف قدوم کرنے کے بعد نماز ظہر سے قبل خیموں کی بستی منیٰ پہنچیں گے،وقوف عرفہ ہفتے کو ادا کیا جائے گا، مناسک حج کی ادائیگی کے لیے بیرون ممالک سے پندرہ لاکھ عازمین حج مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں جبکہ تین لاکھ سے زائد داخلی عازمین اس حج کی سعادت حاصل کریں گے.

 عازمین حج مناسک حج کی ادائیگی کے لیے سب سے پہلے بیت اللہ شریف کا طواف کریں گے جسے طواف قدوم کہا جاتا ہے جس کے بعد حجاج کرام کو بارہ ہزار سے زائد بسوں کے ذریعے منی پہنچایا جائے گا تاہم حجاج کرام بیت اللہ سے پیدل سفر کرکے منی کی خیمہ بھی پہنچتے ہیں منی میں عازمین حج کی آمد کا سلسلہ کل نماز ظہر سے قبل جاری رہے گا۔

اہم خبریں سے مزید