لاہور ( نیوز ایجنسی ) مالی سال 2024 - 25 کے قومی اور صوبائی بجٹ سے قبل اراکین قومی اور صوبائی اسمبلیوں سمیت سرکاری افسران نے اپنے اثاثے ظاہر نہیں کئے۔ بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ارکان قومی اور صوبائی اسمبلیوں سمیت سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنے کا کہہ رکھا تھا لیکن ان اعلیٰ شخصیات نے اپنے اثاثے شو کرنے کی بجائے آئی ایم ایف کو خوش کرنے کے لیے ٹیکسوں کا تمام تر بوجھ عوام پر ڈال دیا ہے۔