• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI مرکزی سیکرٹریٹ ڈی سیل بیلف نے عدالت کو آگاہ کر دیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم پر پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ ڈی سیل کرنے پر چیئرمین سی ڈی اے کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین سی ڈی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی، جمعرات کو جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے چیئرمین سی ڈی اے کیخلاف توہین عدالت درخواست کی سماعت کی، عدالت نے پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ کو ڈی سیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے بیلف کو دفتر ڈی سیل کرنے کیلئے بھیج دیا، دوبارہ سماعت شروع ہوئی تو سی ڈی اے کی جانب سے عدالتی حکم پر پی ٹی آئی آفس ڈی سیل کرنے کے حوالے سے عدالت کو آگاہ کر دیا گیا جس پر عدالت نے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔ واضح رہے جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ ڈی سیل کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالتی حکم کے باوجود پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ ڈی سیل نہ کرنے پر چیئرمین سی ڈی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی ۔

اہم خبریں سے مزید