• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ، انگلینڈ نے عمان کو 8 وکٹ سے شکست دیدی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپین انگلینڈنے عمان کی کمزور ٹیم کو8وکٹ سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کی۔ انگلش ٹیم نے 48رنز کا ہدف چوتھے اوور میں حاصل کرلیا، نارتھ ساوتھ میں جمعرات کو انگلش کپتان جوز بٹلر24اور جونی بیئرسٹو 8رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہےبلال خان اور کلیم اللہ نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میچ میں عمان کی ٹیم 47 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ شعیب خان 11رنز کے ساتھ ڈبل فیگر میں داخل ہونے والے واحد کھلاڑی رہے۔انگلش لیگ اسپنر عادل رشید کی 11رنز کے عوض چار وکٹیں اورفاسٹ بولر مارک ووڈ اور جوفرا آرچر کی تین، تین وکٹیں لیں۔
اہم خبریں سے مزید