• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہلخانہ کو یر غمال بنا کر ڈکیتی،4گاڑیاں اور 18موٹرسائیکل غائب

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 4 گاڑیوں 18موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز اور نقدی سے محروم ہوگئے۔ وفاقی دارالحکومت میں سٹریٹ کرائم اور چوری کی ڈیڑھ درجن سے زائد وارداتوں کی اطلاع ملی ہے جن میں گیارہ موٹر سائیکل بھی چوری ہوئے ہیں ۔تھانہ روات کے علاقہ پولیس کالونی میں زوہیب جاوید کے گھر رات 2 بجے 4 ملزم داخل ہوئے تمام گھر والوں کو ایک کمرے میں بند کر دیا اور تینوں مرد حضرات کو رسیوں سے باندھ کرساڑھے تین لاکھ روپے ،7موبائل ،گیراج میں کھڑی گاڑی اور ایک گاڑی کی بیٹری لے کر فرار ہوگئے۔تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ اعوان چوک کے قریب امریز خان اور محمد حفیظ مرغیوں کی سپلائی کر کے جارہے تھے کہ 2موٹرسائیکل سوارآگئے جنہوں نےہوائی فائرنگ شروع کر دی او ران سے 2لاکھ 46ہزارروپے چھین کر لے گئے۔تھانہ وارث خان کے علاقہ چمن زار کالونی میں 2موٹرسائیکل سواراسلحہ کی نوک پرخیام صغیر مغل سے موبائل، شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، آفس کارڈ اور2 ہزار روپے جبکہ عبداللہ فاروق سے موبائل اور گھڑی مالیتی 30ہزار روپے،تھانہ بنی کے علاقہ ڈگری کالج چوک میں2موٹرسائیکلوں پر سوار چار ملزم عدیل شہزاد سے موٹرسائیکل اور،موبائل وقاص علی سے 75ہزار روپے،شناختی کارڈ، میڈیا کارڈ ، ملک بلال سے موبائل،13 ہزار روپے ،شناختی کارڈ چھین کر اپنا ایک موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔ دیگر وارداتیں تھانہ بنی اور صادق آباد کے علاقہ میں ہوئیں۔
اسلام آباد سے مزید