• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں قید اسرائیلیوں کی قسمت کے بارے میں کسی کو علم نہیں، حماس

کراچی (نیوز ڈیسک) حماس کے مرکزی رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ غزہ میں قید 120 اسرائیلیوں کی قسمت کے بارے میں کسی کو کچھ معلوم نہیں ہے۔ لبنان میں امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے اسامہ حمدان نے کہا کہ صیہونی قیدیوں کے مستقبل کا معاملہ اسرائیل کے ساتھ کسی بھی ممکنہ معاہدے کیساتھ جڑا ہوا ہے۔ حماس نے رہائی کے معاہدے کے بدلے غزہ کی پٹی میں مستقل فائر بندی کے بعد اسرائیلی فوج کے علاقے سے انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید