• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اہداف حصول کی مانیٹرنگ کیلئے نیشنل ٹارگیٹنگ سنٹر قائم کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) قومی اہداف کے حصول کی مانیٹرنگ کیلئے نیشنل ٹارگیٹنگ سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈائریکٹوریٹ جنرل آف این ٹی سی فنانس بل کی منظوری کے فوری بعد بنایا جائے گا فنانس بل میں چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ اور اُنکی ٹیم نے کسٹمز ایکٹ 1969ء میں ایک اہم سیکشن سیکشن تھری سی سی کے بعد شامل کرنے کی تجویز دی ہے۔ نئی شق تھری سی سی ڈی میں چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ اس شق کے تحت ڈائریکٹریٹ جنرل آف نیشنل ٹارگیٹنگ سنٹر فنانس بل کی منظوری کے فوری بعد بنایا جائیگا۔ ڈائریکٹریٹ جنرل آف نیشنل ٹارگیٹنگ سنٹر (این ٹی سی) کو تشکیل دیا جائیگا جس میں ایک ڈائریکٹر جنرل ہونگے اور متعدد ڈائریکٹرز‘ ایڈیشنل ڈائریکٹرز‘ ڈپٹی ڈائریکٹرز‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے سرکاری گزٹ میں شامل کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق دوسرے افسران خدمات سرانجام دینگے۔ کسٹمز ایکٹ 1969ء کے سیکشن فائیو کا ذیلی سیکشن ایک تبدیل کرنے کی تجویز دیدی گئی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید