• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساہیوال میں ڈاکٹرز سے بدسلوکی کیخلاف راولپنڈی کے الائیڈ ہسپتالوں میں ہڑتال

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) ساہیوال میں سینئر ڈاکٹروں کے ساتھ بدسلوکی پر راولپنڈی کے تینوں الائیڈ ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹروں نے مکمل ہرٹال کی اور او پی ڈی میں کسی مریض کو چیک نہیں کیا گیا۔ ہڑتال کی وجہ سے دور دراز سے آئے ہوئے مریض اور انکے لواحقین کومشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ادہر ہڑتال میں تینوں ہسپتالوں کے وہ سینکڑوں ملازمین بھی شامل ہو گئے جن کا مری تبادلہ کر دیا گیا تھا۔ ہسپتال میں ملازمین راہداریوں میں اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔ لواحقین نے بتایا کہ شدید گرمی میں ہم دور دراز سے آئے خوار ہوتے اور ڈاکٹروں کی منت کرتے رہے۔ ادہر ڈاکٹروں نے کہا کہ ساہیوال کے سینئر ڈاکٹروں کے ساتھ ہونے والی زیادتی قبول نہیں کرینگے۔ ادھر اتوار سے عیدالاضحی کی چھٹیاں ہو جانے کی وجہ سے مریضوں کو شدید تکلیف اور مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ لواحقین نے کہا کہ اب جمعرات کو ہسپتال کھلیں گے۔ پتہ نہیں جمعرات کو بھی ہڑتال ختم ہوتی ہے یا نہیں۔ ایسی صورتحال میں ہم غریب کہاں جائینگے۔
اسلام آباد سے مزید