ریاض (اے ایف پی)سعودی عرب میں شدید گرمی، 600 مصری شہریوں سمیت 920حجاج کرام جاں بحق ہوگئے.
عرب سفارتکار کے مطابق پیر کے روز درجہ حرارت 51.8 ریکارڈ کیا گیا جس سے 920 سے زائد حجاج کرام جاں بحق ہوگئے، سفارتی ذریعہ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں سے کئی مصری شہری غیر رجسٹرڈ بھی تھے ، ایک سفارتکار نے بتایا کہ جاں بحق حاجیوں میں 68 بھارتی شہری بھی شامل ہیں، چند بھارتی شہری لاپتہ بھی ہیں، انڈونیشیا، ایران، سینیگال، تیونس اور عراق کے خود مختار خطے کردستان نے بھی اپنے اپنے ملک کے حجاج کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی .
اردنی حکام کا کہنا ہے کہ وہ 20 لاپتہ حاجیوں کی تلاش کر رہے ہیں،80 دیگر جن کے بارے میں ابتدائی طور پر لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی تھی وہ اسپتالوں میں موجود تھے۔
سعودی عرب نے حجاج کی اموات کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی ہیں،اگرچہ کہ اس نے صرف اتوار کو ہی گرمی سے تھکن کے 2,700 سے زیادہ واقعات رپورٹ کیے ۔سفارت کار نے کہا کہ کچھ بھارتی حجاج لاپتہ بھی ہیں، لیکن انہوں نے صحیح تعداد بتانے سے انکار کردیا۔
انہوں نے کہا کہ ایسا ہر سال ہوتا ہے، ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ اس سال یہ غیر معمولی حد تک زیادہ ہے۔ایک عرب سفارت کار نےبتایا کہ تمام اموات گرمی کی وجہ سے ہوئیں، حجاج کرام کے مرنے کی خبریں سامنے آنے کے بعد لاپتہ حجاج کی تلاش میں ان کے رشتہ داروں اور اہلخانہ نے اسپتالوں سے رابطے اور آن لائن درخواستیں دینا شرع کردیں۔