کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر ایٹ کے پہلے میچ میں بھارت نے افغانستان کو47 رنز سے شکست دے دی ۔181 کے جواب میں ناکام ٹیم134 رنز بناسکی۔ فاسٹ بو لر جسپریت بمراہ نے چار اوورز میں سات رنز دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔ ارشدیپ سنگھ نے تین وکٹ 36 رنز دے کر حاصل کئے۔ عظمت اللہ عمر زئی 26 اورنجیب اللہ زدران 19 رنز بناکر نمایاں رہے۔ افغانستان نے ابتدائی چھ اوورز میں 35رنز پر تین وکٹ گنوادیے تھے۔ بارباڈوس میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 8 وکٹ پر 181 رنز اسکور کیے، سوریا کمار یادیو 28 گیندوں پر تین چھکے اور پانچ چوکوں کی مدد سے53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کپتان روہت شرما 8، ویرات کوہلی 24 ، رشبھ پنت 20، شیوم دوبے 10اور ہارک پانڈیا 32 ، رویندراجدیجا 7 اور اکشر پٹیل نے 12 رنز اسکور کیے۔ فضل الحق فاروقی اور راشد خان نے 3،3 جبکہ نوین الحق نے ایک شکار کیا۔