کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق انگلش کرکٹ کپتان اور مبصرمائیکل وان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ جسمانی پیچیدگیوں کے سبب خطرناک بیماری کا شکار ہوئے ، شرٹ کے بٹن اور جوتے کے تسمے تک بھی نہیں باندھ سکتے تھے ، پاکستان کے آسٹریلیا کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوران بیماری کی علامات شدید تر تھیں ، کار میں بیٹھنا اور نکلنا بہت ہی مشکل تھا۔