• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ویٹرینز کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ انگلینڈ کا دورہ کریگی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)60 سال سے زائد عمر کی پاکستان ویٹرینز کرکٹ ٹیم پانچ جولائی سے انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔ٹیم کی قیادت ندیم عمر کریں گے جبکہ 386انٹر نیشنل میچ کھیلنے والے سلیم ملک بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔دیگر کھلاڑیوں میں ساجد علی،اعجاز فقیہہ،شاہد محبوب،فواد اعجاز،صغیر عباس،غفار کاظمی،طاہر رشید،تنویر علی،اشرف پکھالی،ظفر علی،محمد یعقوب ،بدر انصاری،منصور حسین،محمد اکرم ،امیر حمیداور محمد شہاب الدین شامل ہیں۔پاکستانی ٹیم پانچ ون ڈے اور دو کاؤنٹی ٹیموں کے خلاف میچ کھیلے گی۔

اسپورٹس سے مزید