ملتان (سٹاف رپورٹر ) سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی72ویں سالگرہ پر تقریبات کا اہتمام کیا گیااور سالگرہ کے کیک کاٹے گئے، پیپلزپارٹی کے حلقہ پیپی 218 کے نائب صدر جیالا نذیر کاٹھیا اور جیالا اعجاز بھٹی کی جانب سے شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب ہوئی ، جس میں پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، ڈویژنل صدر خالد حنیف لودھی، ضلعی جنرل سیکرٹری راؤ ساجد علی، رانا سجاد حسین، سیکرٹری انفارمیشن سٹی خواجہ عمران، نذیر کاٹھیا، اعجاز بھٹی، مرزا نذیر بیگ، سلیم الرحمان میؤ، ملک افتخار علی،ملک رمضان کمبوہ، مہر شاکر، ملک امداد جھولے لعل، طارق شاد، ظفر بھٹہ، شبیر قریشی، و دیگر نے خطاب کیا۔ پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے رکن ملک ارشد اقبال بھٹہ نے پیپلزسیکرٹریٹ پی پی 217 میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی ملکی مفاد کی بات کی ہے۔تقریب میں منصور احمد،عمران حسن بھٹہ،حاجی بلال،اسحاق بھٹہ،رانا تنویر،شاہد قریشی،رانا تنویر دیگر نے شرکت کی،دریں اثنا پیپلز پارٹی ویمن ونگ سٹی سیکرٹریٹ میں سٹی صدر عابدہ بخاری نے سٹی عہدیداران کے ہمراہ کیک کاٹا اور شہید بی بی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا،انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی جمہوریت کیلئے قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔تقریب میں مصباح ذیشان ،مریم ناز ، شمیم اختر ، پروین نسرین ، شازیہ اقبال ،عائشہ ندیم ، سمیرا ندیم ،حاجراں بی بی، نصرت پروین سمیت دیگر نے شرکت کی ۔