• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آلائشوں کے بعد بارشیں بڑا چیلنج، انتظامات مکمل کرلئے، میئر کراچی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ آلائشوں کی صفائی کے بعد دوسرا بڑا چیلنج بارشوں کے حوالے سے ہمارے سامنے ہے جس کے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں ، آلائشیں اٹھانے کا آپریشن پانچ روز تک کامیابی سے اختتام پذیر ہوا اور ایک لاکھ 46 ہزار 584 ٹن آلائشیں اور کچرا اٹھایا گیا ،کے فور منصوبے کے لئے وفاقی حکومت اور وزیراعظم سے گزارش کروں گا کہ وہ جلد اس مسئلے کو حل کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کے ایم سی کے مرکزی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، میئر کراچی نے مزید کہا کہ شدید گرمی کے دنوں میں سینیٹری ورکرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہر سے آلائشیں اور کچرا صاف کیا، بجٹ اجلاس کے بعد میونسپل اسٹاف اور سینیٹری ورکرز کو سٹی کونسل میں بلا کر میں اور منتخب نمائندے انہیں خراج تحسین پیش کریں گے، بارشوں کے فوری بعد ترقیاتی کاموں پر فوکس کیا جائے گااور جاری منصوبوں کو بھی مکمل کریں گے،انہوں نے کہا کہ جام چاکرو میں 83 ہزار 521 ٹن، گوند پاس میں 46ہزار 907 ٹن اور شرافی گوٹھ میں 16 ہزار 156 ٹن آلائشیں مدفون کی گئیں، تمام ٹاؤن چیئرمینز،پیپلز پارٹی کے ساتھ جماعت اسلامی،پی ٹی آئی بھی گراؤنڈ پر موجود تھی میں ان کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں یہ ایک بہت اچھی روایت قائم ہوئی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید