راولپنڈی (نمائندہ جنگ) بانی PTI کی سیکیورٹی پر مامورڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تبدیل کو کردیا گیا،ملک اکرم کئی سال سے اڈیالہ جیل میں تعینا ت تھے ، طاہر صدیق کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو کی اضافی ذمہ داریاں تفویض،ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے جمعرات کو جاری نوٹیفیکشن کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو اڈیالہ جیل محمد اکرم کوفوری طور پر انسپکٹوریٹ آف پریژن پنجاب لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،ملک محمداکرم گزشتہ کئی سال سے اڈیالہ جیل میں بطور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ خدمات سرانجام دے رہے تھے ،اور اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی سیکورٹی سپرویزن بھی انہی کے ذمہ تھی ،ان کی جگہ تاحال کسی اور افسر کی تعیناتی نہیں کی گئی ،تاہم ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل طاہر صدیق شاہ کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو کی بھیاضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں ۔