• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر حیدرآباد موٹر وے کے کام میں تاخیر، منصوبہ 8 سال قبل منظور ہوا، کام شروع نہیں ہوسکا، کروڑوں روپے کے گھپلے

خیرپور(غلام عباس بھنبھرو)سکھر حیدرآباد موٹر وے کا کام تاخیر کا شکار سکھر حیدرآباد موٹر وے8سال قبل منظور ہوا لیکن موٹر وے پر کام شروع نہیں ہوا موٹر وے کے پیسوں میں کروڑوں روپے کے گھپلے ہوئے تفصیلات کے مطابق سکھر حیدرآباد موٹر وے کا کام تاخیر کا شکارہو گیا ہے جس کی وجہ سے موٹر وے میں دلچسپی لینے والے افراد میں بڑی مایوسی پھیلی ہوئی ہے سکھر حیدر آباد موٹر وے 8 سال قبل منظور ہوا تھا جبکہ حکومت نے موٹر وے کی تعمیر کے لیے مطلوبہ رقم منظور کی اور موٹر وے کے نقشے تیار کیے لیکن موٹر وے کی تعمیر پر ابھی تک کام شروع نہیں کیا جا سکا جبکہ سکھر حیدرآباد موٹر وے کے کام میں تاخیر کے باعث موٹر وے کے لیے مختص کی گئی رقوم میں کروڑوں روپے کی خرد بر د بھی ہوئی ہے جس کی انکوائریاں چ چل رہی ہیں کچھ افراد نے گھپلوں کی رقم بھی جمع کرادی ہے سماج سدھارک تنظیموں کے رہنماؤں علی احمد میمن ایڈوکیٹ، فیاض خمیسانی ایڈوکیٹ، اختیار احمد بھنبھرو ایڈوکیٹ ، زائر حسین بھنبھرو ایڈوکیٹ اور دیگر نے جنگ بیورو آفیس خیرپور میں پہنچ کر سکھر حیدر آباد موٹر وے کی تعمیر میں تاخیر پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمدشہباز شریف سے اپیل کی کہ ملکی ترقی کے لیے سکھر حیدر آباد موٹر وے کی تعمیر کا کام فوری طورپر شروع کرا کر عوام میں پھیلی ہوئی مایوسی ختم کی جائے ۔

اہم خبریں سے مزید