لاہور(آصف محمود بٹ ) پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان دو طرفہ تجارت کے بڑے مواقع موجود ہیں۔ صدر ایران کے حالیہ دورے اور وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام شعبوں پر مشتمل ایک تجارتی وفد ایران کا دورہ کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایف پی سی سی آئی کے لاہور ریجنل آفس میں پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ پر اہم ملاقات کے دوران کیا ۔ ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ بہتر تجارتی نظام اور بینکنگ چینلز نہ ہونے کی وجہ سے ایرانی سفارتخانہ کرنسی کے مسائل کے حل کے لئے مکمل تعاون فراہم کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ایران نے پاکستانی ٹرکوں کو آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت دے دی ہے لیکن پاکستان نے ابھی تک ایرانی ٹرکوں کو اجازت نہیں دی۔