• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوگل فار ایجوکیشن اور وزارت تعلیم کا لاکھوں طلبہ کی تعلیم کیلئے شراکت کا اعلان

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )گوگل فار ایجوکیشن اور وفاقی وزارت تعلیم نے ملک میں لاکھوں طالب علموں تک ڈیجیٹل تبدیلی لانے کے لئے سٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ اس شراکت داری سے پاکستان میں لاکھوں طالب علموں کے لئے تعلیم تک رسائی میں بہتری آئے گی اور سیکھنے کے لیے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی بہتری میں مدد ملے گی۔وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ گوگل فار ایجوکیشن کے ساتھ شراکت داری پاکستان میں تمام بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کی ہماری کوششوں میں ایک اہم قدم ہے۔ گوگل پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر فرحان ایس قریشی نے کہا کہ”یہ تعاون پاکستان میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے ایک انقلابی قدم ثابت ہو سکتا ہے ۔
اسلام آباد سے مزید