• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونین کونسلوں کی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کردیا گیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے یونین کونسلوں کی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے تحت یونین کونسلوں کی حدود بندی نقشہ جات کی تیاری کا کام 30 جون سے شروع ہوگا جبکہ یونین کونسلوں کی فائنل لسٹیں یکم ستمبر کو آویزاں کر دی جائے گئیں، زرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات دسمبر کے آخر میں کرائے جانے کا امکان ہے، پنجاب لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے بلدیاتی انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں سے قبل سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطے بھی شروع کردیئے ہیں۔ اس ضمن میں لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ملتان ریجن کے عملے نے حلقہ بندیوں کے لئے سیاسی رہنماؤں سے رابطے شروع کردیئے ہیں جس پرسماجی حلقوں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا جارہا ہے۔
ملتان سے مزید