• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون سے لاکھوں روپے ‘ 6تولے زیورات لوٹنے والے نوسربازوں کیخلاف مقدمہ

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس کی کارروائیاں، خاتون سے لاکھوں روپے اور 6 تولہ زیورات لوٹنے اور نازیبا حرکات کے الزام میں خود کو کالے علم کا جادوگر کہنے والے نوسرباز ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، بی زیڈ پولیس کو افشاں نے بتایا کہ رضوان نامی شخص جو خود کو کالے علم کا جادوگر کہلواتا ہے کے پاس گئی تو اس نے جادوگری سے مختلف اوقات میں مجھ سے 28لاکھ روپے اور چھے تولہ زیورات لوٹ لیے اور ملزمان میرے ساتھ نازیبا حرکات بھی کرتے رہے، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی، پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 11افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ،چہلیک پولیس نے ملزم اللہ دتہ سے 520گرام چرس، قطب پور پولیس نے ملزم کاشف سے 30لیٹر شراب، سیتل ماڑی پولیس نے ملزم مبارک سے 20لیٹر شراب ،ملزم ظفر سے 15لیٹر شراب، ملزم وقاص سے 10لیٹر شراب، ملزم پرویز سے 15لیٹرشراب ،لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم فیصل سے 1100گرام آئس، بدھلہ سنت پولیس نے ملزم آصف سے 10لیٹر شراب، حرم گیٹ پولیس نے ملزم عامر سے 40لیٹر شراب، بی زیڈ پولیس نے ملزم امیر حمزہ سے 1020گرام چرس اور سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم عثمان سے 1540گرام چرس برآمد کرلی ، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ، مظفر آباد پولیس نے زیادتی کے مختلف واقعات کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی ،شاہ شمس پولیس نے اشتہاری کو پناہ دینے اور فرار کرانے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،صدرجلالپور پولیس نے دوشیزہ سے زیادتی کرنے اور ویڈیو بنانے کے الزام میں دو ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں آٹھ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ بدھلہ سنت پولیس نے موٹروے کی جالی کاٹنے کے الزام میں دو ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے بوگس چیک دینے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کر لیا،راجہ رام پولیس نے ٹریفک حادثہ میں 60سالہ نامعلوم شخص کے جاں بحق ہونے کے الزام میں نامعلوم ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے نوسربازی کے مختلف واقعات میں لیپ ٹاپ اور موبائل لیکر فرار ہونے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، پولیس نےاغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں 6نامزد اور نامعلوم ملزمان کیخلاف 4مقدمات درج کرلیے جب کہ سٹی جلالپور پولیس نے ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی اور کارسرکار میں مداخلت کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
ملتان سے مزید