ملتان (سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے بانی رہنما و سابق وفاقی وزیر ملک مختار احمد اعوان کو علالت کے باعث نجی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا، انہیں شعبہ انتہائی نگہداشت منتقل کردیا گیا ہے ، دریں اثنا خواجہ رضوان عالم سینئر نائب صدر ساؤتھ پنجاب،ملک نسیم لابر سٹی صدر ملتان،آفتاب علی خان بابر ڈویژنل نائب صدر ملتان اوردیگر نے ہسپتال جا کر ان کی عیاد ت کی، اس موقع پر ان کے صاحبزادے ملک گلریز احمد اعوان بھی موجود تھے۔