• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان نے آٹھ سو سے زائد درختوں کی شجرکاری مکمل کر لی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان نے ناردرن بائی پاس سے ہیڈ محمد والا روڈ گرین بیلٹ کی جانب آٹھ سو سے زائد درختوں کی شجرکاری مکمل کر لی ہے۔ شہر کی گرین بیلٹس پر پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن کا شہر کی گرین بیلٹس پر پانی کی فراہمی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان نے ہیڈ محمد والا، سیوڑہ چوک اور قادرپور رواں گرین بیلٹس کا معائنہ‘ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہیڈ محمد والا روڈ پر آٹھ سو سے زائد درختوں اور گھاس کی شجرکاری مکمل کر لی گئی ۔ سیوڑہ چوک اور ہیڈ محمد والا سمیت گرین بیلٹس پر گھاس اور پودوں کو بھرپور پانی کی فراہمی کے احکامات کر دیئے گئے ہیں۔ شجرکاری کیساتھ ساتھ پودوں کو پانی کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔ شہر کی گرین بیلٹس پر صفائی اور تزئین وآرائش بھی جاری ہے۔ شہر میں شجرکاری کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔ موسم کے پیش نظر صبح سے شام تک پانی کی فراہمی کے فیلڈ سٹاف کو ٹاسک دیدیا ہے۔ شہر کو گرین کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔
ملتان سے مزید