ملتان (سٹاف رپورٹر) ‘‘کِپس‘‘ انٹری ٹیسٹ کی طرف سے پاکستان کے مختلف شہروں میں ’’کیرئیر سیمینارز2026‘‘ منعقد کیے جارہے ہیں،ان سیمینارز کا مقصد انٹرمیڈیٹ سیکنڈ ایئر اور اے لیول کے طلبہکو کیریئر کے انتخاب، انٹری ٹیسٹ کی تیاری اور ٹاپ میڈیکل، کمپیوٹر سائنس اور انجینئرنگ یونیو رسٹیز کے 2026 کے میرٹس اور داخلوں کے حوالے سے مکمل معلومات فراہم کرنا ہے۔ان سیمینارز میں KIPS کے ماہرین طلباء کی مکمل رہنمائی کریں گے تاکہ وہ مستقبل کے حوالے سے درست کیرئیر کا انتخاب کر سکیں۔