ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) نے نیو شاہ شمس، ماڈل ٹاؤن اور فاطمہ جناح ہاؤسنگ سکیم کے مختلف کمرشل پلاٹس کی نیلامی گزشتہ روز ایم ڈی اے آفس میں منعقد کی،نیلامی کے دوران مختلف ہاؤسنگ سکیموں میں واقع 8 کمرشل پلاٹس 13 کروڑ 18 لاکھ روپے سے زائد مالیت میں کامیابی سے نیلام کیے گئے، ایم ڈی اے کے مطابق نیلام ہونے والے پلاٹس میں ماڈل ٹاؤن کے 3، نیو شاہ شمس ہاؤسنگ سکیم کے 4 اور فاطمہ جناح ٹاؤن کا ایک کمرشل پلاٹ شامل ہے،نیلامی میں سرمایہ کاروں اور بولی دہندگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔