ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 35مقدمات درج ،مزاحمت پر شہری زخمی حالت میں نشتر ہسپتال منتقل ۔تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے علی رضا اور اس کے بھائی کو ڈاکووں نے اسلحہ کی نوک پر نقدی موبائل فونز لوٹ لیئے مزاحمت پر عمر کو گولی مارکر زخمی کردیا اور اسلحہ لہراتے فرار ہوگئے زخمی عمر علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال منتقل تھانہ مظفر آباد کے علاقے کامل محمود سے ڈاکو گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگیا تھانہ قطب پور کے علاقے عبدالغفار سے ڈاکووں نے 2لاکھ روپے لوٹ لیا تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے قاسم سے جھپٹا مارکر نامعلوم ملزمان نے موبائل چھین لیا آصف سے ڈاکو 24ہزار موبائل چھین کر فرار ہوگئے سیتل ماڑی کے علاقے عبدالوہاب کا موبائل جھپٹا مارکر چھین لیا جبکہ تھانہ کینٹ کے علاقے اکبر ،رفیق کے موبائل فونز چہلیک کے علاقے سلیمان مظفر آباد کے علاقے ذوالفقار کی موٹرسائیکلیں رشید کا میٹر بجلی شاہ شمس کے علاقے ایاز ممتاز آباد کے علاقے حبیب الرحمن کی نقدی موبائل فونز وقاص ،محمد شاہ کی موٹرسائیکلیں نیوملتان کے علاقے مشتاق کے موبائل فونز شاہ رکن عالم کے علاقے اختر کی نقدی و موبائل سیتل ماڑی کے علاقے اظہر کی بیٹری وغیرہ دہلی گیٹ کے علاقے حسنین کا سامان بدھلہ سنت کے علاقے شیراز کا اوٹرحرم گیٹ کے علاقے عبدالرحمن کا موبائل گلگشت کے علاقے حسنین کا گھریلوں سامان عثمان کی موٹرسائیکل بی زیڈ کے علاقے فرحان کے زیورات مالیت 30لاکھ و سعودی ریال کوتوالی کے علاقے رباب ڈی ایچ اے کے علاقے شعیب کے موبائل فونز زبیر کی نقدی وغیرہ شاکر کا سامان صدر کےعلاقے بشارت کے زیورات مخدوم رشید کے علاقے عبدالعزیز کا موبائل ظفر اقبال کی تار بستی ملوک کے علاقے مدثر کی موٹرسائیکل سٹی شجاع آباد کے علاقے یاسمین کا میٹر بجلی صدر شجا ع آباد کے علاقے اظہر کی سولر پلیٹیں اور صدر جلالپور کے علاقے ابراہیم کے درختان چوری ہوگئے ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔