• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور گریجویشن تقریب‘ 100 طلباء کی شرکت

پشاور(جنگ نیوز) ہیلویتاس پاکستان نے سکل فار ڈیسنٹ ایمپلائمنٹ پراجیکٹ کے تحت گریجویشن کی تقریب کا اہتمام کیا جس میں 100 طلباء نے شرکت کی جنہوں نے فوٹوگرافی ،بیوٹیشن ،سولر اور موٹر سائیکل تکنیک کی تربیت حاصل کی تھی ۔ تقریب میں طلباءکے والدین ‘متعلقہ تربیتی اداروں کے عہدیداروں ‘بزنس کمیونٹی اور سرکاری افسروں نے ۔ تقریب میں سمیڈا کے نمائندے نے کہا کہ علاقہ تھیٹر کے ذریعے پورے پراجیکٹ کا احاطہ کیا گیااور میں ریڈیو،ٹی وی وفلم کے اداکاروں طارق جمال، ڈاکٹر ثروت علی،نیک خان ،ارم سحر، عابد گمریانی،عزیر شیرپاؤ،سراج اکبر ،محمد صابر اور احتشام م گمریانی نے فن کے جوہر دکھائے ۔ہدایتکاری کے فرائض معروف اداکار افطار حسین نے انجام دیئے۔ یہ تھیٹر اعزاز علی خان گوہر نے تحریر کیا تھاجسے ناظرین نے بے حد پسند کیا آخر میں طلباء میں ٹول کِٹس اور اساتذہ میں سر ٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔ پراجیکٹ منیجر شازیہ حنا نے تمام سٹیک ہولڈر اور ٹیم کاشکریہ اداکیا۔
پشاور سے مزید