پشاور( کرائم رپورٹر) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپار ٹمنٹ نے مہمند ایجنسی میں کارروائی کرتے ہوئے بارودی مواد کی سمگلنگ میں ملوث گروہ کو گرفتارکرکے بھاری مقدار میں بارود ٗگاڑیاں اور نقدی برآمد کر لی ۔ایس ایس پی آپریشن سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا احمد شاہ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ سی ٹی ڈی کی ٹیم نے غلنئی روڈ مہمند ایجنسی میں ایک کارروائی کے دوران اقبال اور عزیر اللہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 6سو ڈیٹونیٹر زٗ بھاری مقدار میں پوٹاشیم ٗ60کلو گرا م بارودی مواد برآمد کر لیا بعدازاں دوران تفتیش ملزمان نے دیگر ساتھیوں کے نام اگلے دئیے جس پر سی ٹی ڈی نے کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 14افراد کوگرفتارکر لیا ٗانہوں نے نیٹ ورک کے طریقہ کار کے بارے میں بتایا کہ ملزمان بارود میگزین مالکان سے تعلقات قائم کرکے مختلف لائسنس ہولڈرز قانون کے خلاف اتھارٹی حاصل کرکے جعلی تصدیقی سرٹیفیکیٹس استعمال شدہ بارودی مواد بنا کر بار بار ڈی سی بونیر سے بارودی مواد کا این ا و سی حاصل کرکے بارودی مواد حاصل کرتے ہیں انہوں نے بتایا کہ صرف اپریل کے مہینے میں ملزمان گیارہ سو کلو گرام بارودی مواد ٗ7800ڈیٹو نیٹرز اور 5600میٹر سیفٹی فیوز حاصل کرکے ضلع بونیرسے مردان ٗصوابی ٗچارسدہ اور مہمند ایجنسی میں لوگوں پر دوگنی قیمتوں پر فروخت کرتے ہیں جس میں مختلف محکموں کی بھی غفلت اور لاپرواہی شامل ہے جس کے بارے میں اعلیٰ حکام کو آگاہ کردیا گیاہے انہوں نے مزید بتایاکہ ڈیٹو نیٹرز آئی ای ڈی بلاسٹ میں بھی استعمال ہوتے ہیں جو دہشت گرد تنظیموں کا اہم ہتھیار ہے ۔سی ٹی ڈی نے گرفتار افراد سے مجموعی طور پر 275کلو گرام بارودی مواد ٗچھ سو ڈیٹو نیٹرز ٗگیارہ بنڈ ل سیفٹی فیوز ٗپستول ٗکارتوس اور چار گاڑیاں بھی برآمد کیں۔