• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے مال خانہ چوری کیس ایس ایچ او مندرہ زیر حراست

اسلام آباد (ایوب ناصر،خصوصی نامہ نگار )ایف آئی اے کے ریجنل آفس کے مال خانے سے کروڑوں کی غیر ملکی وملکی کرنسی، موبائل فون اور دیگر مال مقدمہ کی چوری کی تفتیش میں تھانہ مندرہ کے ایس ایچ او ملک شکیل کو حراست میں لے کر شامل تفتیش کر لیا گیا ۔ ملک نذیر گھیبہ کو نیا ایس ایچ او تعینات کر دیا گیا۔برآمدگی میں10 کروڑ روپے مالیت کا ایک بیگ خفیہ رکھنے کا انکشاف ہوا تو ایس ایچ او مندرہ کو سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے اپنے دفتر بلا کر تفتیش کی تو ایس ایچ او تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔ رات گئے تک مقدمہ درج ہونے اور اسے باقاعدہ گرفتار کرنے کی تصدیق نہیں کی گئی ۔
اسلام آباد سے مزید