• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کا سیکٹر آئی ۔14شدید مسائل سے دوچار، پینے کا پانی نہیں

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) اسلام آباد کا سیکٹر آئی۔14شدید مسائل سے دوچار ہے۔ سیکٹر میں ترقیاتی کام معیار ی نہیں ہے۔یہاں 6ہزار سے زائد گھر تعمیر ہو چکے ہیں لیکن پینے کے صاف پانی کا کوئی بندوبست نہیں ،ڈرینیج کا نظام بھی نامکمل ہے۔ سوئی گیس کی سہولت صرف 20فیصد آبادی کو دستیاب ہے جبکہ بچوں کے لیے کھیلنے کی بھی کوئی جگہ نہیں۔ ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں عام ہیں۔ مکینوں کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں واقع سیکٹر آئی ۔14گونا گوں مسائل کا شکار ہے۔ جہاں پینے کا پانی ناپید، ڈرینیج سسٹم انتہائی خراب اور نامکمل، سٹریٹ لائٹس عدم دستیاب، سوئی گیس کی محدود آبادی کو دستیابی اور بچوں کے لیے کھیلنے کا میدان تک نہیں، اس کے علاوہ صحت کی سہولیات اور مسجد کی دستیابی بھی اب تک ممکن نہیں ہو سکی۔
اسلام آباد سے مزید