اسلام آباد (جنگ نیوز) سرپرست اعلی آذر بائیجان پاکستان جوائنٹ چیمبر آف کامرس احسن ظفر بختاوری نے وفاقی ادارہ شماریات کے جون 2026 کے تجارتی اعداد و شمار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شرح سود میں کمی، صنعتی شعبے کے لیے سستی توانائی کی فراہمی، برآمد کنندگان کے ریفنڈز کی فوری ادائیگی اور کاروبار دوست معاشی اصلاحات کو فوری طور پر نافذ کیا جائے تاکہ گرتی ہوئی برآمدات اور بڑھتے تجارتی خسارے کو روکا جا سکے۔