• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا سے اغواءہونے والے ایک سالہ بچہ بازیاب دوعورتوں سمیت تین ملزم گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سرگودھا سے اغواء ہونے والے ایک سالہ بچے کو بحفاظت بازیاب کر کے دوعورتوں سمیت تین ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا، اسلام آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھاگٹانوالہ، ضلع سرگودھا سے اغواء ہونے والے ایک سالہ معصوم بچے کو اسلام آباد سے بحفاظت بازیاب کر لیا جبکہ اغواءمیں ملوث دو عورتوں سمیت تین ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا، جدید ٹیکنالوجی، سیف سٹی کیمروں، سی سی ٹی وی فوٹیج اور انسانی ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا گیا۔
اسلام آباد سے مزید