• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واسا ملازم کی سرکاری رہائش گاہ پر پولیس کارروائی پر انکوائری کمیٹی تشکیل

راولپنڈی (ساجد چوہدری) منیجنگ ڈائریکٹر واسا راولپنڈی عزیز اللہ خان نے ادارے کے ایک ملازم کی سرکاری رہائش گاہ پر پولیس کارروائی کے معاملے کی تحقیقات کیلئے دو رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (واٹر سپلائی) محمد عاصم نذیر اور محمد خلیق افضل کو مشترکہ طور پر پروبنگ افسر مقرر کیا گیا ہے، انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لے کر مکمل تحقیقاتی رپورٹ سات روز کے اندر جمع کرائیں تاکہ آئندہ قانونی و محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جا سکے، ڈائریکٹر ایڈمن واسا کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکر (واٹر سپلائی) کی 25 مئی 2026 کی رپورٹ کی روشنی میں بتایا گیا کہ 13مئی 2026کو لیاقت باغ واٹر سپلائی کمپلینٹ آفس کے احاطے میں قائم واسا کی سرکاری رہائش گاہ، جہاں چوکیدار قیصر منصور رہائش پذیر تھے، پر پولیس نے کارروائی کی، یہ معاملہ متعلقہ حکام کے زیرِ تفتیش ہے۔ کسی بھی فرد کے خلاف حتمی ذمہ داری کا تعین نہیں کیا گیا، جبکہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید کارروائی متعلقہ رپورٹ کی روشنی میں کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ملازم کی سرکاری رہائش سے پولیس نے شراب برآمد کی تھی جس کا ایم ڈی واسا نے سخت نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے ۔
اسلام آباد سے مزید