• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دکانوں و ہوٹلوں سے غیر قانونی طور پر جرمانے وصول کرنیوالا خواتین کاگروہ گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد میں جعلی مجسٹریٹ اور سرکاری سٹاف بن کر دکانوں اور ہوٹلوں پر چھاپے مار کر غیر قانونی طور پر جرمانے وصول کر نے والے چار خواتین پر مشتمل گروہ کو گرفتارکرلیاگیا، پولیس حکام کے مطابق یہ ملزمان ترنول کے تجارتی علاقے میں خود کو ضلعی انتظامیہ کا افسر ظاہر کر کے دکانداروں کو بلیک میل کر رہی تھیں، ابتدائی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ گروہ میں شامل راحیلہ نامی خاتون نے خود کو مجسٹریٹ ظاہر کر رکھا تھا جبکہ دیگر خواتین اس کا ماتحت عملہ بنی ہوئی تھیں، اس جعلی ٹیم نے علاقے کے 3مختلف ہوٹلوں میں باقاعدہ انسپکشن کی اور مالکان کو ڈرا دھمکا کر ان سے بھاری جرمانے کی رقم بھی وصول کی،مقامی دکانداروں کو شک ہونے پر پولیس کو اطلاع دی گئی، جب تھانہ ترنول پولیس کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کیا تو ملزم خواتین نے قانون کی گرفت سے بچنے کے لیے فرار ہونے کی کوشش کی۔
اسلام آباد سے مزید