• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے صوبائی حکومتوں کو متحرک ہونا پڑیگا، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے تمام صوبائی حکومتوں کو متحرک ہونا پڑے گا،عوام اس وقت کسی بھی تحریک کے حق میں نہیں،عوامی احتجاج سے جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے والے کسی خواب و خیال میں نہ رہیں، موجودہ حکومت پانچ سال میں ملک کو معاشی بحران سے نکالنے اور مضبوط کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے ، اس حکومت کے خلاف اتحادیوں کی جانب سے کسی بھی قسم کی سازش کامیاب نہیں ہوسکے گی،جو لوگ وفاقی حکومت گرانے کی دھمکی یا بلیک میلنگ کریں گے انہیں اپنے صوبے میں بھی ان ہی حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ملک بھر سے سے مزید