کراچی(نیوزڈیسک)امریکا اور چین نے 5 سال بعد پہلی بار نیم سرکاری جوہری ہتھیاروں کے مذاکرات کا دوبارہ آغاز کردیا ہے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی مذاکرات کاروں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا کہ اگر چین کو تائیوان کے تنازع میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تو وہ جوہری ہتھیار استعمال کر سکتا ہے یا استعمال کرنے کی دھمکی دے سکتا ہے جس پر چین کے نمائندوں نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ ایسا نہیں کریں گے۔