• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ کراچی، 2025-2024 کے بجٹ کا کل حجم 49 ارب 70 کروڑ روپے ہوگا

کراچی(طاہرعزیز۔اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی کا آئندہ مالی سال 2024-2025کے بجٹ کا کل حجم 49 ارب 70 کروڑ18 لاکھ45 ہزارروپے ہو گا جسے پیر کو کونسل میں منظوری کے لئے پیش کر دیا جائے گا جنگ کو موصولہ بجٹ دستاویزات کے مطابق ڈسٹر کٹ اینول ڈولپمنٹ پروگرام (اے ڈی پی)فنڈ کی مد میں حکومت سندھ سے9ارب 16کروڑ85 لاکھ روپےملیں گےآئندہ سال کے بجٹ میں کل اخراجات کا تخمینہ49ارب60 کروڑ21 لاکھ38ہزارروپےلگایا گیا ہے اس طرح یہ 9کروڑ97لاکھ7 ہزار روپے کا سرپلس بجٹ ہو گامزید تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران اسٹبلشمنٹ پر 27 ارب84کروڑ69 لاکھ75 ہزارروپے،کنٹی جینٹ3ارب17 کروڑ60 لاکھ48 ہزار،ریپئر اینڈمینٹینس 42 کروڑ43 لاکھ جبکہ ترقیاتی منصوبوں کے لئے 8 ارب 98 کروڑ 62 لاکھ 60 ہزار روپےکی رقم مختص کی گئی ہےجبکہ ڈسٹرکٹ اے ڈی پی کی اسکیموں پر9 ارب16 کروڑ85 لاکھ روپےخرچ ہوں گےورلڈ بنک فنڈڈ پروجیکٹ کلک کی مد میں کے ایم سی کو6 ارب 47 کروڑ64 لاکھ روپے ملنے کی امید ہے میونسپل یوٹیلٹی چارجز سے 2 ارب اورکے الیکٹرک پر واجب الادا ایک ارب85کروڑروپےکی آمدن بھی ظاہر کی گئی ہے اخراجات میں ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات اور پنشن کے لئے ایک خطیر رقم 10 ارب80 کروڑ 22 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں واضح رہے کے ایم سی کی کونسل اپنے اجلاس میں چند روز قبل میونسپل یوٹیلٹی چارجز اور گاڑیوں پر ٹول ٹیکس عائد کرنے کی قرارداد پہلے ہی منظور کر چکی ہے جن کی آئندہ مالی سال میں وصولی شروع ہو جائے گی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید