• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوہ خاتون کی دوسری شادی کی خواہش پر سفاک سسر نے اسے تیز دھار آلے سے قتل کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بیوہ خاتون کا دوسری شادی کی خواہش پر سفاک سسر نے اسے تیز دھار آلے سے قتل کردیا،تفصیلات کے مطابق سکھن تھانے کی حدود بھینس کالونی روڈ نمبر 7میں گھر سے 35سالہ کوثر زوجہ منظور کی تشدد زدہ لاش ملی ،لاش کی اطلاع پرپولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کیا،مقتولہ کے 5 بچے ہیں اوراسکا شوہر منظور کینسر کے مرض میں دو سال قبل انتقال کرگیا تھا ،اس نے دوسری شادی کی خواہش کی تو درندہ صفت انسان مقتولہ کے سسر رفیق نے اسے تیز دھالہ آلے سے تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کردیا،پولیس نے قتل میں ملوث ملزم رفیق کو گرفتارکرکے آلہ قتل برآمد کرلیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید