• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایبٹ آباد میں لوڈشیڈنگ کم کی جائے‘ ڈی سی

پشاور(جنگ نیوز) حکومتی ہدایات کے مطابق لوڈ شیڈنگ میں اضافے پر نوٹس کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال کے زیر صدارت اجلاس ہواجس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رضوانہ ڈار خان اور پیسکو نمائندوں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے اور شہریوں کو بجلی کی ہمہ وقت فراہمی کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو کم کیا جائے تا کہ گرمی کے موسم میںشہریوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے پیسکو حکام کو تمام تکنیکی مسائل کو فوری طور پر حل یقینی بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔
پشاور سے مزید