• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حکام اگلے ماہ کے پہلے ہفتے میں کراچی کا دورہ کریں گے جس میں وہ کراچی میں موجود سابق قومی کپتانوں، اولمپئینز اور انٹر نیشنل کھلاڑیوں سے ملاقات کر یں گے،پی ایچ ایف کے منتخب صدر طارق بگٹی اور سکریٹری رانا مجاہد علی خان کا انتخابات کے بعد یہ کراچی کا پہلا دورہ ہوگا۔ملاقات میں قومی جونیئر ٹیموں کے لئے پلان پر بھی بات چیت ہوگی۔ دریں اثناء پی ایچ ایف کے صدر اور سکریٹری نے سابق صدر بریگیڈ ئیر(ر) خالد سجاد کھوکھر سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی، خالد کھوکر دل کی سر جری کی وجہ سے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
اسپورٹس سے مزید