• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نواز شریف کی چھٹیوں کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد (فاروق اقدس) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نواز شریف کی چھٹیوں کی درخواست منظور کرلی.

مسلم لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر موجودہ بجٹ میں بالخصوص سفید پوش اور کم آمدنی والے طبقات پر بھاری ٹیکسوں سے ناصرف ناراض ہیں بلکہ دل گرفتہ بھی ہیں اور اسی لئے وہ بجٹ بحث اور منظوری کے عمل میں شریک نہیں ہورہے۔

 وفاقی حکومت نے رواں ماہ 12جون کو آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ پیش کیا تھا جس کی منظوری کیلئے قومی اسمبلی کا بجٹ سیشن جاری ہے اور شہباز حکومت کو پی پی اختلافات کے باعث بجٹ منظوری سے متعلق خدشات اور مشکلات کا سامنا ہے.

 اس صورتحال کے تناظر میں قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے تمام ارکان کو اسلام آباد میں موجود رہنے اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کو لازمی قرار دینے کی ہدایت کی گئی تھی لیکن ایوان میں حکومتی بنچوں پر خالی نشستوں کی بڑی تعداد اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ قیادت کی جانب سے اس ہدایت پر عمل نہیں ہو رہا .

لیکن دوسری طرف اسکا یہ پہلو بھی دلچسپ ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف جو رکن قومی اسمبلی بھی ہیں انہوں نے جہاں بجٹ اجلاس میں شرکت نہیں کی اور اب پورے بجٹ سیشن میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور بجٹ سیشن سے غیر حاضر رہنے کی درخواست انہوں نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو بھیجی تھی جسے منظور کر لیا گیا ہے.

 تاہم بجٹ اجلاس میں عدم شرکت کے حوالے سے کوئی عذر پیش نہیں کیا گیا.

 جبکہ مسلم لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر موجودہ بجٹ میں بالخصوص سفید پوش اور کم آمدنی والے طبقات پر بھاری ٹیکسوں سے ناصرف ناراض ہیں بلکہ دل گرفتہ بھی ہیں اور اسی لئے وہ بجٹ بحث اور منظوری کے عمل میں شریک نہیں ہورہے۔

اہم خبریں سے مزید